Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کے میڈیا سیکشن میں خاتون سربراہ کی تعیناتی سوشل میڈیا پر موضوع بحث

سوشل میڈیا پربعض صارفین نے تقرر کی حمایت کی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مکہ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ ایک خاتون کو مقرر کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزارت اسلامی امور مکہ ریجن شاخ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ خاتون کو بنائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
 سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بعض صارفین نے تقرر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا کام ہے۔ ہر عہدے پر خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ 
شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے اپنی وزارت میں خواتین کی کارکردگی اور اچھی استعداد کی تعریف کی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ  وزیراسلامی امور نے کمپیوٹر سائنس کے ماہر سعودی کی جگہ خاتون کا تقرر کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کو اس کے جس  ساتھی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے وہ کمپیوٹر سائنس کا ایکسپرٹ تھا جبکہ خاتون کا خصوصی مضمون میڈیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراسلامی امور نے مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے ۔انہوں نے عمارت میں تمام سہولتوں اور وسائل کا جائزہ بھی لیا۔

شیئر: