وزارت اسلامی امور میں پہلی مرتبہ خاتون کا اعلی عہدے پر تقرر
اتوار 30 جنوری 2022 15:15
’ڈاکٹر لیلی بنت حمد القاسم کو سکریٹری برائے منصوبہ بندی و ڈیجٹلائزیشن تعینات کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے اس کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی خاتون ڈاکٹر لیلی بنت حمد القاسم کو وزارت اسلامی امور میں سکریٹری برائے منصوبہ بندی و ڈیجٹلائزیشن تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر لیلی القاسم کو اپنے عہدے کے ساتھ وزیر اسلامی امور کے دفتر میں ادارتی کاموں کو بہتر بنانے، سروس کے معیار کو بلند کرنے اور شفافیت برقرار کھنے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔
وزارت اسلامی امور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو بڑے عہدے پر فائز کرنا خواتین کو مواقع فراہم کرنے کی ضمن میں ہے جو وژن 2030 کی روح کے مطابق ہے۔