Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کی مدد پر 27 افراد گرفتار ، قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا

پندرہ برس قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے(فائل فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن عامہ کے اہلکاروں نے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو ٹرانسپورٹ اور ملازمت کی سہولت دینے والے 27 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران الزام ثابت ہوجانے پر ملزمان کو پندرہ برس قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ 
سعودی عرب کے متعلقہ حکام انتباہ کررہے ہیں کہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملازمت، ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
 گزشتہ دو ہفتےکے دوران 27 افراد کوغیرقانونی تارکین کی مدد کے الزامات میں حراست میں لیا گیا, 

شیئر: