Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگوٹھی بنانا خاندانی پیشہ، ’بزرگ زبانی سرٹیفکیٹ دیتے‘

یاسر الشریف کا خاندان انگوٹھیاں بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی شہری یاسر الشریف گزشتہ چھ عشروں سے مدینہ منورہ میں انگوٹھیاں تیار کر رہے ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد انگوٹھیاں بنانے کا کام کرتے تھے۔
 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یاسرالشریف نے کہا کہ ان کے والد یوسف الشریف انگوٹھیاں تیار کرتے تھے۔ انہیں یہ ہنر اپنے والد ہاشم الشریف سے ورثے میں ملا تھا۔
’ہمارے دادا چاندی کے زیورات اور انگوٹھیاں تیار کیا کرتے تھے۔ وہ انگوٹھی تیار کرنے کے حوالے سے ہر کام کسی مشین کی مدد کے بغیر اپنے ہاتھ سے کرتے تھے۔ قیمتی پتھروں کو کاٹنا اور انہیں انگوٹھی کے فریم میں فکس کرنے میں بے حد مہارت رکھتے تھے۔ مقامی لوگ انہیں اسی وجہ سے ماہر سنار کہا کرتے تھے۔‘

یاسرالشریف کے مطابق ان کے خاندان کا بچہ جب انگوٹھی تیار کرتا تو گھر کے بڑے زبانی سرٹیفکیٹ دیتے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

یاسرالشریف نے بتایا کہ خاندانی روایات کے مطابق گھر کا کوئی بھی بچہ انگوٹھی بنانے میں کامیابی حاصل کرتا تو خاندان کے بزرگ اسے زبانی سرٹیفکیٹ دیا کرتے تھے۔ یہ سرٹیفکیٹ اسی وقت ملتا تھا جب وہ بچہ گھر کے بزرگوں کے سامنے اپنے ہاتھ سے انگوٹھی تیار کرکے دکھاتا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: