Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیپی فادرز ڈے، ’آپ کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں!‘

والد سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے اتوار کے دن دنیا بھر میں ’فادرز ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں بچے اپنے والد کے لیے تعریفی اور تعظیمی پیغامات سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں جس کا مقصد اپنے والد کی قربانیوں اور پیار کی قدر کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں انٹرنیٹ پر پاکستان اور انڈیا کی شوبز اور کھیلوں کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی فادرز ڈے پر اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مائیکروبلاگنگ کی ایپ انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں اپنے والد کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کرے دنیا کے تمام باپ خوشیاں اور صحت حاصل کریں، آمین۔‘

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی انسٹاگرام پر والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی اور کہا ’سایہ۔‘
اداکارہ ایمن خان نے بھی انسٹاگرام پر والد کے ساتھ تصویر شئیر کرکے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ کی طرح کوئی بھی پیار نہیں کرسکتا۔‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کو فادرز ڈے کے مبارکباد دی۔

بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے متاثر کن شخصیت۔ میں آج جو بھی ہوں وہ آپ کی لگن اور میرے میں یقین کی وجہ سے ہوں۔ وطن کے نمائندگی  کرنے میں میری مدد کرنے کے لیے شکریہ‘۔
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے لکھا کہ ’میں آج جو بھی ہوں اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔ انھوں نے ہمارے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے خوابوں کی قربانی دی۔ اللہ آپ کو صحت اور خوشیاں دے۔ ہم آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں۔‘
 
بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ابو مجھے آپ سے پیار ہے۔ آپ نے میرے لیے، ہمارے لیے اور فیملی کے لیے جو بھی کیا اس کے لیے شکریہ۔ آپ میرے لیے ہمیشہ ایک قوت، فخر اور مثال رہیں گے۔‘
انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی ٹیڈی بئیر کے ساتھ تصویر سٹوری پر شئیر کر کے دل کا ایموجی بنا کر اپنے والد سے پیار کا اظہار کیا۔

کرینہ کپور خان نے بھی اپنے والد رندھیر کپور کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شئیر کر کے انۃیں فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔
 

اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنے والد انیل کپور کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی اور کہا ’دنیا کے سب سے اچھے والد، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔ آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔‘
اداکارہ سارہ علی خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنے والد سیف علی خان اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ تصویر لگا کر فادرز ڈے کی مبارک بعد دی۔
خیال رہے فادرز ڈے دنیا بھر میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے، اسی وجہ سے رواں سال 19 جون کو فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔
 

شیئر: