ماؤں کا عالمی دن منانے کے چھ بہترین طریقے
ایسے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر وقت گزارنا سب سے بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔(فوٹو: عرب نیوز)
عرب دنیا میں مدرز ڈے (ماؤں کا عالمی دن) بالکل قریب ہے اور اگر آپ بھی اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے موقعے کی تلاش میں ہیں تو اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے یہ چھ طریقے بھی آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کے بہن بھائی مختلف ممالک یا شہروں میں رہتے ہیں تو اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فیملی کے ساتھ زوم کال کا اہتمام کرسکتے ہیں جس میں اپنے یادگار لمحات کی تصاویر کو جوڑ کر ایک ویڈیو بھی بناسکتے ہیں۔
پھولوں کو تحفہ دینا بہت معنی خیز اور آسان طریقہ ہے۔ اس لیے اپنی والدہ کو رنگین اور خوش رنگ پھولوں کا گلدستہ دے سکتے ہیں اور ان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ سے فیصلہ نہیں ہورہا کہ والدہ کے لیے کیا تحفہ ہونا چاہیے تو آپ کچھ جذباتی بھی سوچ سکتے ہیں جیسے آپ اپنے خاندان کی بہترین تصویر کو ایک خوب صورت فریم میں لگا کر بھی ان کو پیش کرسکتے ہیں۔
ایسے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر وقت گزارنا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے اس لیے آپ قریبی پارک یا اپنے گھر کے باغیچے میں ایک چھوٹی سے پکنک کا انتظام بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر ان کا پسندیدہ کام بھی کرسکتے ہیں جیسے کوئی بھی مشغلہ جسے کرنا انہیں پسند ہو جیسے بیکنگ، پینٹنگ یا فلم دیکھنا وغیرہ، اکثر کام کاج کے دوران والدین اپنا خیال نہیں رکھ پاتے اور خود کے لیے وقت نہیں نکال پاتے اس لیے اپنی والدہ کو سیلون لے کر جاسکتے ہیں تاکہ وہ آرام سے پورا دن خود کو دے سکیں اور سکون سے انجوائے کرسکیں۔