Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر نجران کی قوت سماعت کی بحالی پر سعودی بچے سے ملاقات

گورنر نجران نے کامیاب آپریشن کرنے والے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے پیرکو گورنر ہاؤس میں قوت سماعت کی بحالی کے بعد سعودی بچے وجدی فضل النسی سے ملاقت کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی بچہ وجدی فضل النسی قوت سماعت سے محروم تھا۔ نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں آپریشن کے بعد اس کی قوت سماعت بحال ہوگئی تھی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن جلوی نے قوت سماعت کی بحالی پر وجدی اور اس کے والدین کو مبارکباد اور بچے کو تحفہ بھی دیا ہے۔ 
گورنر نجران نے کامیاب آپریشن کرنے والے طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ’ صحت کا شعبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ حکومتی سطح پرتمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔ 

شہزادہ عبدالعزیز بن جلوی نے بچے کو تحفہ بھی دیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قوت سماعت سے محروم  بچے کی پہلی مرتبہ آواز سننے کے جذباتی لمحے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ 
 سعودی بچے ’وجدی‘ نے زندگی میں پہلی مرتبہ آواز سنی تو اس کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ وجدی بچپن سے اپنے آس پاس لوگوں کو بولتے، شور مچاتے ہوئے دیکھ سکتا تھا مگر سن نہیں سکتا تھا۔ 
نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں سعودی بچے وجدی کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کامیاب ہونے پر ڈاکٹر نے قوت سماعت کی جانچ کے لیے بچے سے بات کی اور تالیاں بجائیں تاکہ بچے کا ردعمل دیکھ سکے۔
وزارت صحت کی شیئر کی جانے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وجدی نے جب پہلی مرتبہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کی آواز سنی تو وہ بے ساختہ ہنسنے لگا اور مسلسل ہنستا ہی رہا۔ 
نجران گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ گورنر جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے بچے، اس کے والد  اور میڈیکل ٹیم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شیئر: