سعودی عرب میں قوت سماعت سے محروم بچے کی پہلی مرتبہ آواز سننے کے جذباتی لمحے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی بچے ’وجدی‘ نے زندگی میں پہلی مرتبہ آواز سنی تو اس کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ وجدی بچپن سے اپنے آس پاس لوگوں کو بولتے، شور مچاتے ہوئے دیکھ سکتا تھا مگر سن نہیں سکتا تھا۔
نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں سعودی بچے وجدی کا آپریشن کیا گیا۔
لحظات من السعادة..
الطفل "وجدي" يسمع لأول مرة في حياته بعد نجاح عملية زراعة قوقعة في الأذنين بمستشفى الملك خالد في #نجران @SaudiMOH @emara_najran pic.twitter.com/56uA9bdB63— صحة نجران (@moh_naj_) June 18, 2022
آپریشن کامیاب ہونے پر ڈاکٹر نے قوت سماعت کی جانچ کے لیے بچے سے بات کی اور تالیاں بجائیں تاکہ بچے کا ردعمل دیکھ سکے۔
وزارت صحت کی شیئر کی جانے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وجدی نے جب پہلی مرتبہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کی آواز سنی تو وہ بے ساختہ ہنسنے لگا اور مسلسل ہنستا ہی رہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے وزارت صحت اور میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہا کہ قوت سماعت سے محروم بچے کی سماعت بحال کرکے دوسروں کے لیے بھی امید کی کرن پیدا کردی ہے۔
