Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

آئندہ ایام میں بارش معمول کے مطابق ہوں گی( فائل فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت معمول سے چوتھائی سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔‘ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ آئندہ ایام میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔‘
’ذی الحجہ میں انتہائی درجہ حرارت دن کے وقت 43.2 سینٹی گریڈ جبکہ رات کے وقت موسم معتدل ہوگا۔ کم از کم درجہ حرارت  28.8 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔‘ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ ماہ رواں کے دوران مکہ مکرمہ میں انتہائی رطوبت 93 فیصد اور کم از کم 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔‘ 
قومی مرکز نے بتایا کہ ’مدینہ منورہ میں ذی الحجہ کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے نصف ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔‘
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں کبھی کبھار گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ بارش معمول کے مطابق متوقع ہیں۔ انتہائی درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ رات کے وقت موسم معتدل رہے گا اور کم از کم درجہ حرارت  29.8 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔‘
مدینہ منورہ میں ماہ رواں کے دوران انتہائی رطوبت 92 فیصد اور کم از کم ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: