Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سب سے زیادہ اور باحہ میں سب سے کم درجہ حرارت

ینبع، مدینہ منورہ، دمام  اور الخرج میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 13 جون کوسب سے زیادہ درجہ حرارت  46 سینٹی گریڈ مکہ  شہر اور سب سے کم درجہ حرارت  18 سینٹی گریڈ باحہ شہر میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
المرصد ویب کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ جازان، قنفذہ اور الوجہ شہروں میں سب سے زیادہ 85 سے 90 فیصد تک رطوبت ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت وادی الدواسر میں اور الاحسا میں ریکارڈ کیا گیا۔
ان دونوں شہروں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ رہا۔ شرورۃ، ینبع، حفرالباطن، مدینہ منورہ، دمام  اور الخرج میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ باحہ میں ریکارڈ کیا گیا اس کے بعد ابہا اور طریف میں 19 جبکہ 20 سینٹی گریڈ القریات میں رہا۔ 

شیئر: