Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کا بنگلہ دیش میں امدادی کیمپ

کنگ سلمان امدادی مرکز دنیا کے 84 ممالک میں ضرورتمندوں سے تعاون کرتا ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز  کےطبی رضاکاروں نے 3 سے 14 جون کے درمیان بنگلہ دیش میں اندھے پن کے 5282 مریضوں کا علاج کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر جئے پور ہاٹ میں امدادی مرکز  نے انسانی ہمدردی کے منصوبے  کے تحت3618 مریضوں کو طبی مشورے دیئے، 502 مریضوں کی آنکھوں میں موتیا کی سرجری کی اور اس کے علاوہ 4462 مریضوں کو نظر کے چشمے فراہم کئے ہیں۔

رواں سال  آٹھ ممالک میں مختلف کیمپس لگانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ فوٹو واس

سعودی عرب کا KS relief Center  بین الاقوامی انسانی تنظیم کے حوالے سے دنیا کے 84 ممالک میں ضرورت مندوں کی مدد اور مختلف کمیونٹیز سے تعاون کرتا ہے۔
رواں  سال میں امدادی مرکز نے آٹھ ممالک بنگلہ دیش، کیمرون، نائجر، نائجیریا، سوڈان، سری لنکا، یمن اور مراکش میں نابینا پن اور اس کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے مختلف کیمپس لگانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے اس سے قبل 2019 میں بھی بنگلہ دیش میں ضرورتمندوں کے لیے اندھے پن کے علاج میں سہولتیں فراہم کرنے کےلیے ایک پروجیکٹ مکمل کیا تھا۔

 بنگلہ دیش میں2019 میں بھی اندھے پن کے علاج کیلئےمرکز قائم کیا گیا۔ فوٹو واس

اس منصوبے کے تحت6700 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 717مریضوں کا آپریشن کیا گیا۔
کنگ سلمان مرکز نے2017 سے کیمرون، پاکستان، مراکش، سینیگال، گبون، کانگو، یمن، نائجیریا، سوڈان اور چاڈ میں ضرورتمند مریضوں کے لیے  اسی طرح کے متعدد امدادی کیمپ لگائے ہیں۔
 

شیئر: