Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج بدل کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث غیر ملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے حج بدل کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی میں ملوث مقیم غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
مقیم غیر ملکی سوشل میڈیا کے ذریعے حج بدل کی پیشکش کرکے لوگوں سے رقوم ہتھیا رہا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے بتایا کہ’ فلسطینی شہری کے خلاف ثبوت ملنے پر حراست میں لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘
واضح رہے کہ بعض افراد حج بدل کے نام سے کاروبار کرنے لگے ہیں۔ یہ پیشکش کرکے کہ آپ کے فلاں عزیز کی جانب سے میں حج کرسکتا ہوں۔ حج کے اخراجات وصول کرکے دھوکہ دہی کرتے ہیں۔  
سعودی حکومت ایسے عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو مقررہ سزا دی جاتی ہے۔ 

شیئر: