Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ویب سائٹس کے جعلی لنک بنانے والا گروہ گرفتار

’6 گرفتار شدگان کے پاس اقامہ ہے جبکہ 6 درانداز ہیں جو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کے جعلی لنک بنانے والے 12 فراڈیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’6 گرفتار شدگان کے پاس اقامہ ہے جبکہ 6 درانداز ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے متعدد سرکاری ویب سائٹس کے جعلی لنک شیئر کئے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے جعلی لنکس کے ذریعہ ناجائز طور پر رقم جمع کی ہے  اور اسے بیرون ملک بھیجا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد نے ریاض شہر میں ایک اپارٹمنٹ کو جرائم کا اڈہ بنا رکھا تھا‘۔
’ان کے قبضے سے 33 موبائل سیٹ اور 15 ہزار ریال نقد ضبط ہوئے ہیں‘۔

شیئر: