Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

نئی دہلی...امریکی قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی، ہندوستانی ہم منصب اجیت ددول اور خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔ ہند اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور جنوبی ایشیا کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مودی سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کسی اعلیٰ نمائندے کی یہ پہلی اہم ملاقات ہے ۔ اس سے ملاقات سے قبل میک ماسٹر اور اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ۔جنوبی ایشیا کے موجودہ حالات پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ اس موقع پر نئی دہلی نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں پنپنے والی دہشت گردی پورے خطے کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ امریکی قومی سلامتی مشیر کا دورہ ہند ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ نے افغانستان میںداعش کے دہشت گرد وں کے ٹھکانوں پر سب سے بڑا غیر ایٹمی بم گرایا۔ دوسری جانب پاکستان میں ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے باعث پاک،ہند کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ افغانستان میں اب تک کا سب سے بڑا غیر ایٹمی بم گرائے جانے کے فورا ً بعد مسٹر میک ماسٹر کے اس دورے کے حوالے سے ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید امریکہ ہند، پاک تنازعات کے تصفیہ میں ثالث کا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

 

شیئر: