Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کا سعودی قہوے، کھجوروں اور پھولوں سے استقبال

عازمین حج کا رہائش پر پرجوش استقبال کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کا خیر مقدم آب زمزم، سعودی قہوے، کھجوروں، گلدستوں، مٹھائیوں اور خوراک کے پیکٹوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ 
العربہ نیٹ کے مطابق معلمین بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کا پرجوش استقبال کر رہے ہیں۔ انہیں مکہ مکرمہ میں رہائش پر پہنچنے پر اپنائیت کا احساس دلایا جا رہا ہے۔ 
ترکی، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک سے آنے والوں کے لیے معلم  کے ماتحت سینٹر نائن کے سربراہ نادر بن اسامہ باشا نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں رہائش آمد پر عازمین کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے اور ان کی خاطر مدارات کی جا رہی ہے۔ 

عازمین حج کا کھجوروں، گلدستوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

نادر بن اسامہ باشا نے بتایا کہ معلمین عازمین حج کو سعودی عرب پہنچنے سے حج کے پانچواں رکن مکمل کر کے وطن روانگی تک ہر ممکن سہولت اور آسانی پیش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ سعودی حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین اپنے تمام کام امن و امان اور سکون و اطمینان کے ساتھ انجام دیں۔ اس مقصد کے لیے کئی منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔ 
سعودی عرب پہنچنے والےعازمین حج کا کہنا ہے جس انداز سے ہمارا استقبال  کیا گیا اس پر کوئی تعجب نہیں۔ یہ سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے عازمین حج کے ساتھ ان کی محبت، اخوت و عقیدت کا اظہار ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کی حکومت مسجد الحرام کے زائرین کے لیے بے مثال خدمات پر ہم سب کی جانب سے شکریہ کی مستحق ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: