Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویز ایئر‘ سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرے گی

ویز ایئر سعودی عرب کے لیے ستمبر سے پروازیں شروع کرے گی۔ (فوٹوعرب نیوز)
لو بجٹ ایئرلائن ’ویز ایئر‘ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لیے ستمبر 2022 سے پروازیں باقاعدہ شروع کردے گی ویز ایئر ہنگری کی کمپنی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق ویز ایئر امارات اور یورپی ممالک سے مملکت کے لیے پروازیں چلائے گی۔  وہاں سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو سستے اور انتہائی مسابقتی نرخوں پر ٹکٹ فراہم کرے گی۔  
دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرلائن کی پروازیں آئیں گی اور وہاں سے سیاحوں کو امارات اور یورپی ممالک لے جائیں گی۔  
ویز ایئر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ  سعودی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔ ہماری ایئرلائن دمام کے لیے باقاعدہ پروازیں چلائے گی۔ سیر و سیاحت کے شائقین کے لیے منفرد سہولت فراہم کرے گی۔ مملکت میں سیاحت کے شعبے کے فروغ میں اپنا کردارادا کرے گی۔  
فضائی پروگرام کے ایگزیکٹیو چیئرمین خلیل نے کہا کہ ویز ایئر کے ساتھ سمجھوتہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں فضائی نقل و حمل ترقی کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ویز ایئر نے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کا مقصد مشترکہ وژن کے تحت سیاحوں کو سعودی عرب آنے  میں سہولت فراہم کرنا ہے۔  
اسی طرح مطارات الدمام ’ڈاکو‘ کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے کنگ فہد انٹرنیشنل  ایئرپورٹ سے روم، ویانا اور ابوظبی کے لیے ویز ایئر کی براہ راست پروازیں چلانے کا معاہدہ کرلیا ہے عمل درآمد آئندہ برس کی چوتھی سہ ماہی سے ہوگا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: