متحدہ عرب امارات کی نئی قومی ایئرلائن ویز ایئر ابوظبی کو جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے باضابطہ طور پر ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ ( اے او سی) جاری کر دیا ہے۔
ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ کا حصول ایئر لائن کے آغاز کے لیے ضابطے کے عمل کا آخری مرحلہ ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ویز ایئر ابو ظبی تمام قابلِ اطلاق تقاضوں کی تعمیل، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ایک محفوظ اور موثر آپریشن انجام دینے کے لیے پوری طرح اہل ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید طیارے کا اضافہNode ID: 223076
-
برٹش ایئر ویز کی واپسی: پی آئی اے مقابلے کے لیے تیار؟Node ID: 421926
-
نو شہروں کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلانNode ID: 478691
جدید ترین طیارے، ایئربس اے 321 نیو کی پرواز کے ذریعے ویز ایئر نے جی سی اے اے کے سامنے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
جی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے کہا کہ تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترنے اور معائنہ جاتی عمل کی تکمیل کے بعد ویز ایئر کو قومی فضائی کمپنی کے طور پر شامل کرنے پر فخر ہے۔
ویز ایئر ابو ظبی کے ڈائریکٹر کیس وان شیاک نے کہا کہ ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ کا اجرا اہم سنگ میل ہے۔ اب ایئر لائن کو چلانے کے لیے مطلوبہ منظوری مل گئی ہے۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دکھایا ہے کہ ہم ایک محفوظ آپریشن کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی کم کرائے، بہترین فضائی عملے کے ذریعے اپنے صارفین کو بہترین اضافی خدمات پیش کریں گے۔ معیاری خدمات کے ساتھ ماحولیات پر بھی کم اثرات مرتب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویز ایئر ابو ظبی متحدہ عرب امارات کی موجودہ قومی ایئر لائنز میں ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہو۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں