Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی ، جنوبی افریقہ کے اسکواڈ سے ڈیل اسٹین باہر

ڈربن... جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے تجربہ کار ڈیل اسٹین کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔ کندھے کی تکلیف سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔ ان جگہ نوجوان کیشو مہاراج کو دستے کا حصہ بنا لیا گیا ۔ کیشو مہاراج نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی نہیں کی ۔ انہیں حالیہ ٹیسٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ایونٹ کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، جین پال ڈومینی، فاف ڈیو پلیسس، عمران طاہر، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس مورس، وائن مارنیل، اندیل فلکوایو، ڈوین پریٹوریس اور کاگیسو ربادا۔
 

 

شیئر: