پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر ایک حملے میں دو پولیس اہلکاروں سیمت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک انسداد پولیو ورکر شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
افریقہ میں 5 سال بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس، ’تعلق پاکستان سے‘Node ID: 645906
-
وزیراعظم کا دورہ شمالی وزیرستان، کور کمانڈر پشاور کی بریفنگNode ID: 663316
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے وزیرِ داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔‘
ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی طور پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ شہداء کے سوگواران کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے۔ میں نے وزیرِ داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 28, 2022