Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کلورین گیس اخراج کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے‘

بیان کے مطابق ’کنگ عبداللہ دوئم نے کہا کہ شفاف تحقیقات کر کے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
اردن کے کنگ عبداللہ دوئم نے کہا ہے کہ عقبہ بندرگاہ پر زہریلی کلورین گیس اخراج کے ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔
عرب نیوز کے مطابق اردن کی عقبہ بندر گاہ پر زہریلی کلورین گیس کے اخراج سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 251 سے زیادہ  متاثر ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق ’ کنگ عبداللہ دوئم نے کہا کہ شفاف تحقیقات کر کے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے، کوتاہیوں کی شناخت کی جائے اور اس کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔ انہوں حادثے کا شکار ہونے والے افراد سے بھی اظہار افسوس کیا۔‘
کنگ عبداللہ دوئم منگل کو نیشنل سنٹر فار سکیورٹی اینڈ کرائسس مینجمنٹ میں پیر کو ہونے والے حادثے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
انہوں اس بات پر بھی زور دیا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اردن کی مسلح افواج، عرب آرمی اور سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے حادثے کے بعد بروقت کارروائی کرنے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے پر ان کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں سے زندگیاں بچانے اور نقصان کو کم کرنے میں مدد ملی، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: