Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
بدھ کو عمران خان حکومت پاکستان کے خلاف اپنے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
 دوران خطاب عمران خان نے کہا کہ ’ہم 2 تاریخ کو اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔‘
عمران خان کے اس جملے کے بعد ایک کارکن نے جوش میں آ کر کہا کہ ’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، حکم کریں آپ۔‘
یہ سن کر عمران خان نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’اس کی ضرورت نہیں ہے ابھی، فکر نہ کریں۔‘
عمران خان کے جواب کے بعد جلسے میں شامل شرکا نے قہقہے لگائے۔
جلسے میں پیدا ہوئی اس صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایقان احمد نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’ضرورت پڑنے والی ہے میرے بھولے لیڈر۔‘
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’گرمی بہت ہے آج کل تو پانی کے ٹینک ہی مناسب رہیں گے۔‘

 

محمد عماد نامی ایک صارف نے کہا کہ ’خان صاحب کے لیے کچھ بھی۔‘
نیوٹرل نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’خان صاحب بھی ٹھگ لائف (میم) کرنے کا موقع نہیں جانے دیتے۔‘
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی نے دو جولائی کو دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: