پاکستان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحج کے چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ ’اس لیے یکم ذوالحج 1443 ہجری یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔‘
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔