سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بدھ کو یونیسکو کی تعلیمی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈا اجلاس میں شرکت کی ہے۔
اجلاس میں 140 سے زیادہ وزرا شریک ہیں۔ تعلیمی نظام کی تبدیلی ایجنڈے کا کلیدی موضوع ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایجنڈے کے تیاری اجلاس چار بنیادی امور پر زور دیا گیا ہے۔
افتتاحی اجلاس کا عنوان ’ مکالمے کے ذریعے تعلیم میں تبدیلی‘ تھا۔
اجلاس کے اختتام پر تعلیم کی تبدیلی کے لیے درکار اہم نکات پر مشترکہ تصور اور قراردادوں کا مسودہ جاری ہوگا۔