لندن ..... پے فون کی سہولتیں ایک ، دو عشرے قبل بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ عرصہ قبل شروع ہوئیں اور وقت کے لحاظ سے مقبول بھی ہوئیں مگر جیسے جیسے ٹیلیفون انڈسٹری ترقی کرتی گئی اور ٹیلی مواصلات کے نئے نئے ذرائع سامنے آتے گئے پے فون کا سلسلہ اپنی مقبولیت کھونے لگا اور اس حوالے سے کئے جانے والے سروے کے مطابق گزشتہ ایک عشرے میں ایسے فونز کا استعمال 90فیصد کم ہوگیا ہے۔ صورتحال کی وجہ سے ان فون بکسز کو ہٹایا بھی جارہا ہے اور انہیں اسکریپ بھی کیا جارہا ہے۔ کم سے کم 20فیصد ایسے بکس آئندہ 3برسوں میں لازمی طور پر کم کئے جارہے ہیں۔ برٹش ٹیلیفون 46ہزار موجود پے فونزمیں سے کم سے کم 8700ٹیلیفون بکسز کو آئندہ 3سال میں ختم کردینے کا ا رادہ رکھتی ہے۔ایسے بکس کو اسکریپ کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔