Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میں رہائش فراہم کرنے کا دعوی کرنے والا گرفتار

’گرفتار شدہ شخص یمنی تارک وطن ہے اور عازمین کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے عازمین حج کو مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا دعوی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص یمنی تارک وطن ہے اور عازمین کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے اشتہار کی بنیاد پر کارروائی ہوئی اور ملوث شخص کی شناخت ہو گئی۔‘
’اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کر لیا گیا اور پوچھ گچھ پر اس نے اقرار کیا کہ وہ محض رقم بٹورنے کی چکر میں تھا۔‘

شیئر: