پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈونلڈ لُو سے پاکستان تحریک انصاف کی معافی سےمتعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں امریکی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
Node ID: 682351
-
-
ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں: رہنما مسلم لیگ ن
Node ID: 682736
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ان کی جانب سے اب ڈونلڈ لُو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والا اب امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، وہ امریکا سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سلسلہ وہیں سےشروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔
خیال رہے گزشتہ دنوں مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔‘
تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔
خیال رہے ڈونلڈ لُو امریکی سفارتکار ہیں جن پر عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔
پی ٹی آئی کا ردعمل
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں۔ عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔‘
خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا، پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سےخواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے https://t.co/BrjLlxybO8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2022