Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی مسجد الحرام میں یاد گار تصاویر اور سیلفیاں

تصاویر اور وڈیوِز اپنے اعزہ کو ارسال کررہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں عازمین حج  اپنے تاریخی سفرکی یادیں محفوظ کرنے کےلیے مسجد الحرام میں تصاویر اور وڈیوزبنا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین حج مسجد الحرام میں سیلفییاں، مختلف مقامات کی تصاویر اور وڈیوِز اپنے اعزہ اور دوست احباب کو ارسال بھی کررہے ہیں اور براہ راست ان جگہوں کی تصاویر بھی لائیو دکھا رہے ہیں۔ کئی عازمین ان وڈیوز اورتصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔ 

خانہ کعبہ، صفا و مروہ اور کلاک ٹاور کے سامنے تصاویر بنائی جا رہی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

عازمین حج خانہ کعبہ، مقام ابراہیم ، صفا اور مروہ نیز کلاک ٹاور کے سامنے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں اور وڈیو کے ذریعے اپنے احباب کو کلاک ٹاور کے حوالے سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔
اس طرح لاکھوں لوگ جو حج پر نہیں آئے ہیں وہ بھی حج مقامات کو دیکھ رہے ہیں۔

شیئر: