Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید خیموں کا تجربہ

’خیموں میں الگ الگ یونٹ بنے ہوئے ہیں اور جن میں ہر حاجی کے لیے بنیادی سہولت موجود ہے‘ (فوٹو: سبق)
منیٰ میں جدید اور ترقی یافتہ خیموں کی سہولت پیش کی جا رہی ہے جن کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدید خیمے کدانہ کمپنی کے تعمیر کردہ ہیں جن میں اس سال عازمین حج کو ٹھہرایا جائے گا۔
منی میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے جدید خیموں کی سہولت نیا تجربہ ہے جس کی کامیابی پر آئندہ سال ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
’خیموں میں الگ الگ یونٹ بنے ہوئے ہیں جو ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور جن میں ہر حاجی کے لیے بنیادی سہولت موجود ہے‘۔
سلامتی کے تمام ضوابط کے ساتھ نگران کیمرے نصب ہیں جبکہ ہوا اور روشنی کے لیے بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
ہر خیمے میں تین منزلہ کچن ہے جہاں عازمین حج کے لیے کھانے پینے کا انتظام ہے۔

شیئر: