Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید الاضحی پر 737 قیدیوں کی رہائی کا حکم

 جرمانے ایوان صدارت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے(فائل فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ 737 قیدیوں کو عید الاضحی پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جرمانے ایوان صدارت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ 
اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صد عفو و درگزر اور روا داری کی قدروں کے فروغ کے لیے انسانیت نواز اقدامات کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ 
صدر شیخ محمد بن زاید ہر سال عید الاضحی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہیں تاکہ وہ عید الاضحی کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ مناسکیں۔ ماں باپ، بہن بھائی سب کو عید الاضحی کی خوشیاں نصیب ہوں۔

شیئر: