شاہ سلمان کو امیر بحرین کا مکتوب موصول
نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے مکتوب وصول کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا مکتوب موصول ہوگیا۔ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے طور طریقوں پر مشتمل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر ولید الخریجی نے مکتوب وصول کیا۔ مملکت متعین بحرینی سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن آل خلیفہ نے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ الخریجی اور بحرینی سفیر نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں