پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز عید الاضحیٰ کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں کے لیے میسر ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں پانچ چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن اتوار 10 جولائی کو ہوگا۔