Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 8 جولائی سے شروع ہوں گی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن اتوار 10 جولائی کو ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں نجی اور غیر منافع بخش دفاتر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان دونوں سیکٹرز کے لیےعید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز بروز جمعہ 9 ذی الحجہ 1443 ھ جبکہ 12 ذی الحجہ چھٹی کا آخری دن ہوگا۔

شیئر: