Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر خاتون کی مدد ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر لوگ دعائیں دے رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ماتحت عرب سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے ایام حج میں مختلف قومیتوں کے حجاج کی مدد اور انہیں ان کے خیموں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایک تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک  خاتون کو وہیل چیئر پر سعودی سکاؤٹس کے جوان ان کی منزل تک پہنچارہے  ہیں۔ دونوں نوجوان بوڑھی حجن کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتری تانے ہوئے ہیں۔


بوڑھے حاجیوں پر زیادہ فوکس رکھا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس حوالے سے لوگوں نے ان دونوں جوانوں کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہرسطح پر حجاج کی خدمت کو اولیت دی جاتی ہے۔
سکاؤٹس کے ایک گروپ نے بتایا کہ انہوں نے بوڑھے حاجیوں پرتوجہ مبذول کررکھیں ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس دھوپ سے بچاو کےلیے چھتری نہیں ہوتی انہیں چھتری فراہم کی جاتی ہے علاوہ ازیں جواپنے خیمے کا راستہ بھول جاتے ہیں ان کی رہنمائی کرتے ہیں اگر ضرورت ہوتو انہیں انکے خیمے تک لے جاتے ہیں۔
سکاؤٹس  نے اسی طرح یوم عرفہ کو 21 ہزار سے زیادہ حجاج کی مدد و رہنمائی کی ۔
سکاؤٹس کے جوان اس سے قبل منی، عرفات، مزدلفہ اور اب دوبارہ منی میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: