Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا شخص کو رمی کرانے والا سیکیورٹی اہلکار

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ (فوٹو عکاظ)
حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کے بعد حجاج کرام نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ اس موقع پرایک نابینا شخص کورمی (شیطان کوکنکریاں مارنے کے عمل کو’رمی‘ کہا جاتا ہے) میں سہولت دینے کےلیے سیکیورٹی اہلکاروں نے مثالی تعاون کیا۔ 

سوشل میڈیا پر لوگ سیکیورٹی اہلکار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ (فوٹو عکاظ)

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک  نابینا شخص کوحفاظت کی خاطر سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ ایک اہلکار نابینا شخص کا ہاتھ تھام کر اسے  رمی کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ سیکیورٹی اہلکارنے نابینا شخص کا رخ ’جمرہ‘ کی جانب کیا اور کہنی سے پکڑ کر اسے رمی کرا رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا پرسیکیورٹی اہلکار کے بے مثال تعاون پر لوگوں نے اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کی اعلی مثال قرار دیا۔ 
سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے مثالی تعاون پرلوگوں کا کہنا ہے کہ حجاج کی خدمت جہاں مملکت کی اعلی قیادت کا نصب العین ہے وہاں ایام حج میں ڈیوٹی پرمامور اہلکار بھی اسی جذبے سے سرشار ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: