Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیاب حج سیزن پر سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کی سعودی حکومت کو مبارکباد

رواں سال 9 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نیاف بن فلاح الحجرف نے حج و عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل نیاف بن فلاح نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھی تعریف کی جس طرح سے انہوں نے دو مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں زائرین کے لیے بہترین انتظامات کروانے میں مدد فراہم کی۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی خدمت کا شرف ایک بہت بڑا اعزاز اور بھاری ذمہ داری ہے جو شاہ عبدالعزیز اور ان کے بیٹوں کے دور میں بخوبی نبھائی گئی۔
نیاف بن فلاح نے عید الاضحی کے موقع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ سعودی حکومت اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے حج سیزن کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچنے پر سعودی حکومت کو مبارک دی۔
انہوں نے حج کے انتظامات سنبھالنے والے تمام اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا جن کی وجہ سے حجاج نے ایک اچھے ماحول میں تمام مناسک حج ادا کیے۔
رواں سال تقریباً نو لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ کورونا وائرس کے دو سال بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے حج میں شرکت کی۔

شیئر: