Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت سے عمرہ ویزوں کا اجرا کب سے؟

5 برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو عمرہ کی اجازت ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج بروز جمعرات 14 جولائی سے کیا جا رہا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ اندرون وبیرون مملکت سے عمرہ کا باقاعدہ آغاز 30 جولائی 2022 سے کیا جائے گا۔ 
اندرون مملکت سے عمرہ پر جانے والوں کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ پر پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ عمرہ پرمٹ کے حصول کے لیے مقررہ ضوابط کے تحت عمل کیا جائے۔ 
مسجد نبوی ’روضہ شریفہ‘ میں نماز کے لیے  پرمٹ ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔ پرمٹ اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے جاری کرایا جا سکتا ہے۔  
عمرہ کے لیے عمر کی حد کے حوالے سے وزارت حج کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ 5 برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: