Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم ’غوث‘ کے رضاکار حجاج کی خدمات میں پیش پیش

رضاکاروں میں مرد وخواتین شامل تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
فلاحی تنظیم ’غوث ‘ کی ٹیموں نے مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ میں 1 لاکھ 47 ہزار709 افراد کو طبی امداد مہیا کی۔ غوث تنظیم کے 148 رضاکاروں نے ایام حج میں ضیوف الرحمان کی مثالی خدمت کی۔
سبق نیوز کے مطابق فلاحی تنظیم ’غوث‘ میں ڈاکٹر، طبی عملہ اورفرسٹ ایڈ کے اہلکارشامل ہیں۔ رضاکاروں کے مختلف گروپس مشاعر مقدسہ اور مسجد الحرام میں ایام حج کے دوران خدمات انجام دیتے رہے۔

 رضاکاروں کے مختلف گروپس ترتیب دیے گئے تھے(فوٹو، سبق نیوز)

تنظیم کے رضاکاروں نے ضیوف الرحمان کی خدمت کا آغاز 3 ذوالحجہ سے کیا تھا انکا یہ فلاحی کام 13 ذوالحجہ تک جاری رہا اس دوران رضاکاروں نے نہ صرف حجاج کودرکارطبی سہولتیں فراہم کیں بلکہ مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ میں متعین سکیورٹی اہلکار، سکاوٹس اورکارکنوں کو بھی ضرورت پڑنے پرفوری امداد مہیا کی۔
تنظیم کے رضاکار43 گروپس میں کام کررہے تھے جن میں خواتین رضاکاربھی شامل تھیں۔ ایام حج میں رضاکاروں کی ٹیمیں منٰی، مزدلفہ اورعرفات میں خدمات انجام دیں جبکہ حج ایام سے قبل مسجد الحرام میں رضاکارانہ کاموں میں پیش پیش رہے۔

ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

امسال حج ایام کے دوران تنظیم کے رضاکاروں نے 98 ہزار473 مرد اور49 ہزار236 خواتین کو طبی امداد مہیا کی۔ غوث فلاحی تنظیم گزشتہ 8 برس سے ضیوف الرحمان کی خدمت میں مصروف ہے یہ ان کا نواں سال تھا۔

شیئر: