Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد کی فراہمی

فوری آپریشن کے بعد حالت بہترہونے پرانہیں میدان عرفات بھجوایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی طبی ٹیم نے معمرپاکستانی عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے اس کی زندگی بچانے میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ خاتون فریضہ حج ادا کرنے کے قابل بھی ہوگئیں۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے شاہ عبدالعزیز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 7 ذوالحجہ کو پاکستانی عازم حج خاتون کولایا گیا جوبرین ہمریج کی وجہ سےکومہ میں تھیں اور سانس بھی تقریبا اکھڑنے والی تھی۔
طبی ٹیم نے مریضہ کوہنگامی طبی امداد فراہم کی ۔ ڈاکٹروں نے مریضہ کا تفصیلی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دماغ کی رگ پھٹ جانے سے وہ کومہ میں چلی گئی ہیں۔
ڈاکٹروں نے فوری طورپرآپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے درکارتمام طبی ٹیسٹ کیے اور انہیں آپریشن تھیٹرمیں منتقل کردیا گیا۔ مریضہ کوفوری طبی امداد ملنے سے انکے دماغ کی رگ سے بہہ جانے والے خون کوروکا گیا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بھیج دیا گیا جہاں انکی حالت سنبھلنے پرانہیں حج کےلیے وزارت صحت کی ایمبولنس کے ذریعے میدان عرفات روانہ کیا گیا تاکہ وہ فریضہ کی ادائیگی سے محروم نہ ہوں۔

شیئر: