پاکستان اور سری لنکا کے مابین ابھی تک کُل 55 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جس میں پاکستان نے 20 اور سری لنکا نے 16 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 19 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔
گال کے تاریخی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے اب تک درمیان 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جس میں پاکستان نے 2 جبکہ سری لنکا نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
گال کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو سپنرز کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اسی لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں یاسر شاہ اور نعمان علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف سری لنکن ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے پرابھاتھ جایاسوریا کو کھلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.
پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور امام الحق پر انحصار کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، انجیلو میتھیوز، دینیش چندیمل اور پاتھم نشاںکا پر بھروسہ کرے گی۔
اس سے پہلے سوموار کے روز پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کے درمیان ہونے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا تھا.
پاکستانی ٹیم کا سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، آغا سلمان، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، حارث رؤف، محمد رضوان، امام الحق، نسیم شاہ، محمد نواز، نعمان علی، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، یاسر شاہ، شان مسعود۔