Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’کشمیریو!یوپی چھوڑو۔۔۔۔‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔میرٹھ میں دہلی دہرا دون ہائی وے پر کالجوں کے قریب ایسے ہورڈنگز لگائے گئے جس میں تحریر ہے کہ ’’کشمیریو! یوپی چھوڑورنہ۔۔۔۔۔‘‘یہ ہورڈنگ ،یوپی نرمان سیناکے سربراہ امیت جانی نے لگائے ہیں اور کہا گیا کہ کشمیری ہمارے فوجی جوانوں پر پتھراؤکرتے ہیں جس پر احتجاجاً یہ ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔ امیت نے دعویٰ کیا کہ ہائی وے پر ایسے48ہورڈنگز لگائے گئے ہیں کیونکہ یہاں کالجوں میں بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران ہماری تنظیم کے ارکان یوپی کے عوام سے بھی کہیں گے کہ وہ کشمیریوں کا بائیکاٹ کریں اور انہیں خوراک اور پانی نہ دیں اور کرائے پر مکانات بھی نہ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کشمیری نوجوان ہندوستانی فوجیوں پر پتھراؤ کرتے ہیں۔ میں نے میرٹھ میں طلبہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ متعدد کشمیری طالب علم قومی ترانہ بھی نہیں پڑھتے۔جب کشمیر میں ان کشمیریوں کے عزیز و اقارب اور دوست ہمارے فوجیوں پر پتھراؤں کریںگے تو یہ کشمیری بھی یوپی میں سکون سے نہیں رہ سکتے۔

شیئر: