مصری صدر جدہ پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا
ہفتہ 16 جولائی 2022 11:07
جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی میں شرکت کے لیے مصری صدر عبد الفتاح السیسی جدہ پہنچ گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمنل پر ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی میں جی سی سی ممالک کے علاوہ مصر، عراق، اردن اور امریکہ کے صدور شریک ہیں۔