امریکی صدر کے استقبال کے لیے بنفشی کارپٹ بچھائے گئے
امریکی صدر جو بائیڈن کے استقبال کے لیے بنفشی کارپٹ بچھائے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے سرکاری مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کے بجائے بنفشی کارپٹ کا انتخاب کیا ہے۔
موسم بہار کے دوران سعودی عرب کے ریگستان اور اس کے پہاڑی علاقے الخزامی پھول سے سج جاتے ہیں۔ یہ پھول بنفشی رنگ کا ہوتا ہے۔
بنفشی کارپٹ کو سعودی ثقافت میں بھی بڑی اہمیت حاصل ہے۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہنر مند عام طور پر ہاتھ سے بنفشی کارپٹ اور دستکاری کی اشیا تیار کرتے ہیں۔
بنفشی کارپٹ کا انتخاب سعودی وزارت ثقافت اور شاہی پروٹوکول نے مل کر کیا ہے۔