Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہاشی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں ہوئی ہے‘۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور تجارت کو وسعت دینے کے علاوہ مشترکہ مفادات کے تحفظ پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شیئر: