Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

دو روز میں سونے کی قیمت میں 4350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 19 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا جو حالیہ ایام میں کسی ایک دن ہونے والا بڑا اضافہ ہے۔
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 18 جون 2022 کو پہنچی تھی جب فی تولہ سونا 145800 روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 145200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 2400 روپے اضافے کے ساتھ 124485 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 4350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر اضافے کے ساتھ 1717 ڈالر رہی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 1580 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت 8.58 روپے اضافے کے بعد 1354.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: