گال میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جیت کے لیے درکار 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 222 رنز بنائے ہیں۔
میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں پر 222 رنز بنائے ہیں۔ میچ میں فتح کے لیے پاکستان کو 120 رنز کی ضرورت ہے جب کہ اس کے سات وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستانی بیٹر عبد اللہ شفیق نے شاندار سینچری سکور کر لی اور وہ 112 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
گال ٹیسٹ: سری لنکا بھاری برتری حاصل نہ کرسکا
Node ID: 685761
-
بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے ایشائی بیٹسمین
Node ID: 685796
-
گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی 333 رنز کی پہاڑ جیسی برتری
Node ID: 686016
عبد اللہ شفیق 239 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔ یہ عبد اللہ شفیق کی کیریئر کی اب تک دوسری سینچری ہے۔
اس سے پہلے عبداللہ شفیق نے رواں سال آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں 136 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔
عبد اللہ شفیق کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف تین میچ کھیلے ہیں، جس کے بعد انھیں پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔
کپتان بابر اعظم 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تین ہزار رنز بھی پورے کر لیے ہیں۔
قبل ازیں منگل کی صبح سری لنکا نے دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور آخری وکٹ 337 رنز پر گری۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں 4 رنز کی برتری حاصل تھی اور میچ کے چوتھے دن پاکستان کو جیتنے کے لیے 342 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔
دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسری نمایاں بلے بازوں میں کوشل مینڈس نے 76 اور اوشادا فرنینڈو نے 64 رنز سکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے دوسری میں اننگز میں کوشل مینڈس نے 76 اور اوشادا فرنینڈو نے 64 رنز سکور کیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے تین، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عبد اللہ شفیق کی جانب سے سینچری بنانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تعریفی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
حسن چیمہ نامی صارف اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’شاندار سنچری اور ابھی مزید اور بھی بنیں گی، سپیشل پلیئر، عبد اللہ شفیق۔‘
Magnificent hundred and many more to come. Special player, Abdullah Shafique!
— Hassan Cheema (@Gotoxytop1) July 19, 2022