Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی منڈی میں پیٹرول کی کمی نہیں: سعودی وزیرخارجہ  

اوپیک پلس میں تیل برآمد کرنے والے  23 ممالک شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔
اصل مسئلہ آئل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج تک ہمیں بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قلت نظر نہیں آرہی ہے۔
دراصل آئل ریفائنریوں کی کمی ہے۔ ہمیں آئل ریفائنری کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے مزید سرمایہ لگانا ہوگا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ اوپیک پلس کے مکمل تعاون کے بغیرتیل کی ضروری رسد کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے توجہ دلائی کہ روس اوپیک پلس کو مکمل کرنے والی طاقت ہے۔ 
اوپیک پلس میں تیل برآمد کرنے والے  23 ممالک شامل ہیں۔
ان میں سے  13 اوپیک کے ممبر ہیں۔ نومبر  2016 میں تیل منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اوپیک پلس قائم کی گئی تھی

شیئر: