Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش ہوتی ہے تو پکوڑے خود بخود بننے لگ جاتے ہیں

بارش کے موسم میں چائے اور پکوڑوں کا کمبینیشن خصوصی توجہ پاتا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں بدھ کے روز سے مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو کچھ عرصے سے سیاسی موضوعات سے بھری ٹائم لائنز نے ایک بار پھر موسم کو توجہ دینا شروع کی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے گرمی قدرے کم کی تو ٹائم لائنز کی یکسانیت بھی تنوع میں بدلی ہے۔
بارش کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے ہیں۔
مہرین نے بارش سے محظوظ ہونے کو خوش قسمتی کہا تو لکھا کہ ’جو بھی اس وقت اٹھ کر لاہور کی بارش کا مزہ لے رہا ہے، وہ بہت خوش قسمت ہے۔‘

زیشما ننے دارالحکومت میں بارش کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام آباد اور بارش بہترین ملاپ ہیں۔‘
 

بارش میں چائے اور پکوڑوں سے محظوظ ہوتے ہوئے شہری بھی اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ابیہا نے اقرار کیا کہ ’بارش ہوتی ہے تو پکوڑے خود بخود بننے لگ جاتے ہیں۔‘
موسم کی خوشگواریت میں اضافے کا فارمولہ بتاتے ہوئے انکیتا نے لکھا ’بارش کا موسم، چائے اور سُستی، شاندار ملاپ ہے۔‘

صبا کو ’بارش میں گرم گرم پکوڑے اور چائے کا مزہ‘ بھایا تو وہ اس کا ذکر کیے بغیر نہ رہیں۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 21 جولائی سے 23 جولائی تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش ہو گی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور پہاڑی مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے خدشات ہیں۔

شیئر: