Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ سے 15 ملین نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام 

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ پر 15 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی  بندرگاہ کے راستے کنکریٹ کے بلاکس بنانے والی مشین کے اندر خفیہ طریقے سے چھپا کر سمگل  کی جارہی تھیں۔
اتھارٹی نے بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات کے ساتھ  یکجہتی پیدا کرکے ایک کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ 
سمگلنگ کرنے والوں اور گولیاں وصول کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
اتھارٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ قومی معیشت اور سعودی معاشرے کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے انسداد سمگلنگ میں تعاون کریں۔1910  یا ای میل zatca.gov.sa@1910 اور اننٹرنیشنل نمبر  00966114208417 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ 
اتھارٹی نے اطمینان دلایا ہے کہ سمگلنگ کی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والوں اور کوششوں کے بارے میں رپورٹ کرنے والوں کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا جاتا اس حوالے سے تمام باتیں راز میں رکھی جاتی ہیں جبکہ رپورٹ کی تصدیق ہوجانے پر اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جاتا ہے۔ 

شیئر: