Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو شہری گرفتار

’مختلف فرضی اکاؤنٹ کا سراغ لگانے کے بعد دو شہریوں کی شناخت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو شہری گرفتار کئے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشی کی ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر منشیات فروشی کے مختلف فرضی اکاؤنٹ کا سراغ لگانے کے بعد ان کے پیچھے دو شہریوں کی شناخت ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی شناخت چھپا سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کی شناخت معلوم کرنے پر انہیں جدہ شہر سے گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: