Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی 

پاکستانی بریگیڈیئر وقار محمد نے سعودی بریگیڈیئر عبداللہ المطیری کو  چارج دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی بحریہ نے  پاکستانی ہم منصب سے کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس کی کمانڈ تیسری بار سنبھال لی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  اس حوالے سے بحرین میں امریکی  بحری اڈے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ 
پاکستانی بریگیڈیئر وقار محمد نے سعودی بریگیڈیئر عبداللہ المطیری کو  چارج دیا ۔ 
یاد رہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس 2002 کے دوران  قائم کی گئی تھی۔ 
اس حوالے سے مزید تین فورسز قائم کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے CTF-153 کے قیام کا فیصلہ جدہ سیکیورٹی اینڈ  ڈیولپمنٹ سمٹ کے موقع پر کیا گیا۔

مشترکہ بحری فورس میں  34 ممالک شامل ہیں۔ اس کا ہیڈکوارٹر بحرین میں ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

امریکی صدر جوبائیڈن جی سی سی ممالک کے قائدین نیز مصر، اردن اور عراق کے سربراہوں کی موجودگی میں اس کا فیصلہ ہوا۔ 
چاروں فورسز بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے  میں مشترکہ بحری افواج کی کمانڈ  CMF کے تحت کام کررہی ہیں۔ یہ پوری دنیا میں سب سے بڑی بین الاقوامی مشترکہ بحری فورس ہے۔
یہ 200 ملین مربع میٹر کے رقبے میں کام کررہی ہے۔ اس کے تحت خلیج عمان، بحرعرب، بحرہند، خلیج عدن اور بحر احمر  آتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی بحری فورس دہشت گردی اور اس کی معاون سرگرمیوں کے انسداد نیز انسانی سمگلنگ، منشیات، اسلحہ اور کوئلے کی سمگلنگ کو روکنے کے  لیے اقدامات کرتی ہے۔ یہ عالمی جہاز رانی کی آزادی کو یقینی  بنانے میں بھی اپنا کردارادا کرتی ہے۔
اس کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی تجارت مذکورہ مقامات سے امن و امان کے ساتھ ہو۔ 
مذکورہ مشترکہ بحری فورس میں  34 ممالک شامل ہیں۔ اس کا ہیڈکوارٹر بحرین میں ہے۔  

شیئر: